مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری طلباءکے خلاف مقدمات کا اندراج مضحکہ خیز ہے، نیشنل کانفرنس 

 

سرینگر30 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد کشمیری طلباءکے خلاف غداری کے الزامات کے تحت مقدمات کے اندراج پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں جموں و کشمیر اور آگرہ میں کشمیری طلباءکے خلاف غداری کے الزامات کے تحت مقدمات کے اندراج کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون کا سراسر غلط استعمال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباءایک ہمسائیہ ملک کی فتح پر محض جشن منا رہے ہیں اور اس حوالے سے وائرل ویڈیوز میں تشدد کا کوئی پہلو دکھائی نہیں دیتا۔ ترجمان نے کیا اس سارے معاملے کو سیاسی میدان میں گھسیٹنا عجیب ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button