مقبوضہ جموں و کشمیر

سیدعلی گیلانی کی وفات پر حریت رہنمائوں اور تنظیموں کا اظہار تعزیت

سرینگر02 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیراوردنیا بھر میں موجود حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے بابائے حریت سیدعلی گیلانی کو جن کا گزشتہ شب سرینگر میں بھارتی پولیس کی حراست کے دوران انتقال ہو گیا تھا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں شبیر احمد ڈار ، محمد احسن اونتو ، محمد اقبال میر ، غلام نبی وسیم ، یاسمین راجہ ، زمرودہ حبیب ، عبدالاحد پرہ ، شمیمہ شال ، پروفیسر نذیر احمد شال ، بیرسٹر عبدالمجید ترمبو ، سیداعجاز رحمانی ، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصعب ، جموں و کشمیر بار ایسوسی ایشن کے اراکین اور دیگر نے سیدعلی گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے سید علی گیلانی کے دوران حراست قتل پر بھارتی حکومت کی بے حسی کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ سیدعلی گیلانی دس سال سے اپنے گھر میں تنہاقیدتھے جسے ایک جیل میں تبدیل کردیاگیاتھا۔انہوںنے کہاکہ سیدعلی گیلانی سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں تھی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button