مقبوضہ جموں و کشمیر
ہندواڑہ میں آگ لگنے سے کئی رہائشی مکانات جل کر خاکستر
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں متعدد رہائشی مکانات اور دو گائوخانے جل کر خاکستر ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے میڈیا کو بتایا کہ ہندواڑہ کے علاقے ینگرہارڈ زچلڈارہ میں گزشتہ رات آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں سات رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ یہ مکانات غلام محمد ملک، غلام نبی ملک، علی محمد ملک، عبدالسلام شیخ، محمد عبداللہ ملک، بشیر احمد شیخ اور نذیر احمد شیخ کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں دو گائوخانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔