مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام، پلوامہ کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش

سرینگر07 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں اعجاز الحق اور ڈاکٹر مصعب نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بڈگام اور پلوامہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور بھارتی جبر واستبداد کے باوجود شہداءکے مشن کو جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیرکے لوگ اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے ایک جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں نے حق خودارادیت کی ضمانت دی ہے لیکن اسکے باوجود بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے ۔حریت رہنماو¿ں نے عالمی ادارے پر زور دیا کہ وہ بھارت کو متنازعہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مذموم عزائم سے باز رکھے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button