بھارت

اترپردیش: نپور شرما کے توہین آمیز بیان کیخلاف مظاہرہ کرنے پر مسلمانون کے خلاف کالے قوانین لاگو

کانپور30 جولائی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش میں حکومت نے بی جے پی رہنما نپور شرما کے توہین آمیز بیان کے خلاف احتجاج کی پاداش میں پانچ مسلمانوں کے خلاف کالے قوانین نیشنل سیکورٹی ایکٹ(این ایس اے ) اور گینگسٹرز کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نپور شرما کے توہین آمیز بیان کے خلاف 3جون کو اتر پردیش کے شہر کانپور کے بیگون گنج علاقے میں مظاہرہ کیا گیاتھا۔ مظاہرہ کرنے پر حیات ظفر ہاشمی کے خلاف این ایس اے جبکہ مختار احمد بابا، حاجی محمد وصی ، عقیل کھچڑی اور شفیق احمد کے خلاف گینگسڑز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ حیات ظفر ہاشمی مقامی تنظیم مولانا محمد علی جوہر فینز ایسو سی ایشن کے سربراہ ہیں۔ پولیس نے مظاہرے کے سلسلے میں اب تک 60مسلمان گرفتار کرلیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button