بھارت

”طلبہ کے رہنے اور کھانے کا بندوبست ہم نے کیا ہے “رومانیہ کے میئر نے بھارتی وزیر کو آئینہ دکھا دیا

Thumb-kms-urduممبئی 4مارچ (کے ایم ایس)سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیووائرل ہے جس میں بھارت کے مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی جیوترا دتیہ سندھیا جنگ زدہ یوکرین سے اپنی مد د آپ کے تحت رومانیہ پہنچنے والے بھارتی طلبہ سے بات کررہے ہیںلیکن اس دوران وہاں موجود رومانیہ کے میئر انہیں یاد دلاتے ہیں کہ ان طلباءکے رہنے اور کھانے کا انتظام ہم نے کیا ہے آپ نے نہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میئر کی بات پر سندھا کچھ سبکی محسوس کرتے ہیں اور پر چڑ چڑا کر بولتے ہیں کہ ” میںکیا بولوں یہ میں طے کروں گا“ ۔اس بات پر میئر انہیں کہتے ہیں کہ ”آپ اپنی بات کیجئے۔“رومانیہ کے میئر کے اس جواب پر بھارتی طلباءتالی بجاتے ہیں۔ اس بات چیت کے دوران سندھا کچھ عجیب محسوس کرتے دکھائی دیتے ہیں اور پھر اپنی خفت مٹانے کیلئے کہتے ہیں ” میں آن ریکارڈ رومانیہ کے افسروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بھارتی طلباءکی مدد کی۔ بھارتی اخبار”ممبئی اردو نیوز“ کی ایک خبر میں کہا گیا کہ اس ویڈیو پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ جس طرح سندھیا نے تکبر میں رومانیہ کے افسر سے بات کی اس سے طلباءکو تکلیف ہوئی ہوگی۔
بھارتی طلباءنے ملک لوٹنے پر نیوز چینلوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی سرحد پار کرنے کے بعد تو وہ بھارت جانے کیلئے کوئی بھی فلائٹ خود ہی لے سکتے ہیں۔ ایک طالبہ نے کہا کہ بھارت جانے کا ٹکٹ تو محض تیس ہزار کا ہے اور اگر ہمارے والدین لاکھوں روپے خرچ کر کے ہمیں پڑھنے کو بھیج سکتے ہیں تو اس ٹکٹ کا خرچ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ طلباءنے کہا کہ اگر ہمیں جنگ زدہ یوکرین سے نکالنے میں مدد ملتی تو کوئی بات تھی۔ ایک طالب علم نے کہا کہ اب وزیر ہمیں پھول دے رہے ہیں لیکن جب ضرورت تھی تو حکومت نے مدد نہیں کی اور اگر مدد کی ہوتی تو پھول دینے کی نمائش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button