بھارت

جھارکھنڈ میں ہندو انتہا پسندوں کا ایک نوجوان پر غیر انسانی تشدد، جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا

Thumb-kms-urduجھار کھنڈ07جنوری (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دھن باد میں ہندو انتہاپسند تنظیم بی جے پی کے غنڈوں نے ایک نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ اسے اپنا تھوک چاٹنے اور جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوجوان، جس کا تعلق اقلیتی برادری سے بتایا جاتا ہے بی جے پی کے غنڈوں اور لیڈروں نے تشدد کا نشانہ بنایا اسے اپنا تھوک چاٹنے اور ‘جے شری رام اوربی جے پی زندہ باد’کے نعرے لگانے پر مجبور کیا ۔دھن باد شہر میں کمبائنڈ بلڈنگ کے قریب گاندھی چوک پر بھارتی وزیر اعظم دورہ پنجاب کے دوران سیکورٹی کی خامیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے بی جے پی رہنمائوں اور کارکنوں نے نوجوان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا ۔مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی پولیس تمام واقعے میں خاموش تماشائی بنی رہی اور انہوں نے نوجوان کو بی جے پی کے غنڈوں سے نہیں بچایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button