بھارت

ٹیک فوگ ایپ سے بی جے پی خواتین صحافیوں کونشانہ بنا رہی ہے نشانہ: کانگریس پارٹی

نئی دلی07جنوری (کے ایم ایس )بھارت میں کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی انٹرنیٹ پر ‘ٹیک فوگ ایپ’ کے ذریعے مخصوص فرقے، خواتین اور بالخصوص خاتون صحافیوں کے خلاف نازیبا تبصرہ کر کے انھیں نشانہ بنا رہی ہے اور نفرت پھیلا رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے نئی دلی ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس ایپ کے ذریعے سوشل میڈیا، واٹس ایپ اور ٹوئٹر وغیرہ کے ذریعے خاص فرقے خصوصا خواتین اور خاتون صحافیوں کے خلاف فحش اورقابل اعتراض تبصرہ کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایپ پر تبصرہ کرنے والے تمام لوگ ایک ہی جیسی زبان استعمال کرتے ہیں۔کانگریس ترجمان نے کہا کہ ایک معروف نیوز ایجنسی کی طرف سے اس ایپ کے خطرناک کردار کے انکشاف کیا ہے اور مودی حکومت کواس بارے میںوضاحت کرنی چاہیے ۔شرینیت نے بھارتی سپریم کورٹ سے اس معاملے کااز خود نوٹس لینے کی بھی اپیل کی ۔سپریا شرینیت نے کہا کہ یہ ایپ بی جے پی کی شہ پر چلائی جارہی ہے اور بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ دیبانگ دبے اسے چلا رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button