ریاست تلگانہ میں بھی مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر ہراسانی کا سامنا
حیدر آباد04 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تلگانہ میں بھی مسلمانوں کو اترپردیش ، کرناٹک ، گجرات وغیرہ کی طرح ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر ہراسانیوں کا سامناہے ۔ تلگانہ میں اگر چہ بی جے پی کی حکومت نہیں ہے لیکن حکمران جماعت تلگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) بھی ہندو توا جیسا رویہ اپنائے ہوئے ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تلگانہ میں مسلمانوں کو کاروبار سے ایک منصوبہ بند طریقے سے روکا جا رہا ہے۔کورٹلہ علاقے میں ہندو تاجروں نے ایک مسلمان تاجر کو جویلری کی دکان لگانے سے روک دیا گیا ۔ انہوںنے مسلمان تاجروں کے خلاف سخت احتجاج کیا اور اس احتجاج میں انہوںنے مسلمانوں کے خلاف زیر اگلنے والے رکن بھارتی پارلیمنٹ ڈی اروند کو بھی بلایا ۔ کرم نگر، مٹ پلی ، کورٹلہ ، جگتیال او ردیگر علاقوں میں پولیس مسلمانوں نوجوانوں کو تھانوں میں طلب کر کے انہیں ہراساں کر رہی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں کافی خوف و دہشت پائی جاتی ہے ۔