بھارت

بھارتی سپریم کورٹ نے مسئلہ کشمیر کے حل کی درخواست دائر کرنے واپے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا

نئی دہلی 10 ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے تنازعہ کشمیر کے حل کی درخواست دائر کرنے والے ایک شخص پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور ہیما کوہلی پر مشتمل بنچ نے کہا کہ وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی سے گریجویٹ پربھاکر وینکٹیش دیشپانڈے کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے حوالے سے دائر درخواست پر غور کرنے کے لیے تیار نہیں ۔
درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل اروپ بنرجی نے کہا کہ بھارت گزشتہ 70 سالوں میں کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کئی جنگیں لڑ چکا ہے لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔
بنچ نے چند منٹ تک سماعت کے بعد کہا کہ وہ درخواست پر غور کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اور درخواست گزار پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button