بھارت

بھارتی نیوی کے 8افسران قطر میں گرفتار

download (2)دوحہ 28اکتوبر (کے ایم ایس )
ایک کمانڈر سمیت بھارتی بحریہ کے 8ریٹائر افسران کو قطر میں گرفتار کرلیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قطر کی ایک نجی کمپنی کیلئے کام کرنے والے بھارتی بحریہ کے ان افسران کی قطر میں گرفتاری کا معاملہ ایک ٹوئٹر صارف ڈاکٹر میتو بھرگوا کی ٹوئٹ کے بعد سامنے آیا ۔انہوں نے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ریٹائر نیوی افسران 57دنوں سے دوحہ میں حراست میں ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم مودی، وزیر خارجہ جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو بھی ٹیگ کیاہے اور ان سے نیوی افسران کی رہائی کامطالبہ کیا ہے ۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سابق نیوی افسران ایک قطری کمپنی کے لیے کام کرتے تھے جو خود کو قطر کے دفاع، سیکیورٹی اور دیگر سرکاری ایجنسیز کا شراکت دار بتاتی ہے۔اخبار کے مطابق بھارتی نیوی کے سابق افسران کی گرفتاری کی وجوہات اوران پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ گرفتارنیوی افسران کو دوحہ میں موجود بھارتی سفارتی مشن نے رواں ماہ کے آغاز میں قونصلر رسائی فراہم کی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button