مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

Thumb-kms-urduمظفرآباد 10 جنوری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما شیخ عبدالمتین نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل ،تشدد ، گرفتاریوں اوردیگربھارتی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے والے تارکین وطن کشمیریوں کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شیخ عبدالمتین نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے اورتحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرنے پربھارتی پولیس کی طرف سے تارکین وطن کشمیری کارکنوں ڈاکٹر آصف مقبول ڈار اور مزمل ایوب ٹھاکرکے خلاف مقدمات کے اندارج کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جھوٹے اورمن گھڑت مقدمات کے اندراج سے نہ حریت رہنماو¿ں اور نہ ہی کشمیری تارکین وطن کے حوصلے پست ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے مذموم منصوبے ہمارے ارادوں کو مضبوط و مستحکم کرتے ہیں۔ انہوں نے اسے کشمیریوں کو خاموش کرنے کی ناکام کوشش قرارد یتے ہوئے تارکین وطن کشمیریوں کویقین دلایا کہ قیادت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی 5جنوری 1949 کی قرارداد کے مطابق استصواب رائے کا حق نہیں دیاجاتا ،وہ اپنی جدوجہدہرقیمت پر جاری رکھیں گے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button