مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:ہندوامرناتھ شرائن بورڈ کو 25کنال اراضی 40سال کیلئے الاٹ
سرینگر 23 اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میںقابض انتظامیہ نے امرناتھ شرائن بورڈ کو پانتھہ چھوک سرینگر میں سالانہ 250روپے کرائے پر 25کنال اراضی 40سال کیلئے لیز پر دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریوینو ڈیپارٹمنٹ نے امرناتھ شرائن بورڈ کو یہ اراضی بورڈ کی عمارت اور یاتری نواس کی تعمیر کیلئے لیز پر دی ہے ۔ ریورنیوڈیپارٹمنٹ کی پرنسپل سیکریٹری شالین کبرا کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ امرناتھ شرائن بورڈ کو دس روپے سالہ فی کنال کے معمولی کرائے پر 25کنال اراضی لیز پر دی گئی ہے۔