مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکم اپریل 2023سے پراپرٹی ٹیکس نافذہو گا

سرینگر 21فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض حکام نے یکم اپریل 2023سے پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
اس سلسلے میںقابض انتظامیہ کے محکمہ ہائوسنگ اورشہری ترقی کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جموں اور کشمیر میونسپل ایکٹ مجریہ 2000کے سیکشن 71A کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے حکومت میونسپلٹیوں اور میونسپل کونسلوں میں پراپرٹی ٹیکس کے تخمینے اوروصولی کے لیے درج ذیل رولز نوٹیفائی کرتی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ ان قواعد کو جموں اور کشمیر پراپرٹی ٹیکس (دیگر میونسپلٹی)رولز2023کہا جائے گا۔ یہ یکم اپریل2023سے لاگو ہوں گے۔بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ کواکتوبر 2020 میں میونسپل کارپوریشنوں، میونسپل کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے ذریعے خطے میں پراپرٹی ٹیکس لگانے کی اجازت دی تھی۔جموںوکشمیر کی تنظیم نو (ملک کے قوانین کولاگو کرنے)آرڈر 2020کی منظوری کے ساتھ ہی بھارتی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر میونسپل ایکٹ مجریہ2000 اور جموں اور کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ مجریہ 2000میں ترمیم کی تھی۔

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d