مقبوضہ کشمیر :بھارتی فورسز کیطرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری
کشمیری بدستور مصائب و مشکلات کا شکار

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں کیطرف سے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔قابض اہلکاروں کی ظالمانہ کارروائیوں کی وجہ سے کشمیری بدستور مصائب و مشکلات سے دوچار ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری ، پولیس اور اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں نے کشتواڑ، ڈوڈہ، کٹھوعہ، ادھم پور، راجوری، پونچھ اور سانبہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تلاشی کی یہ کارروائیاں مشتبہ نقل و حرکت کے اطلاعات پر شروع کی گئی ہیں ۔
دریں اثنا، بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب واقع ایک گاو¿ں سے زنگ آلود مارٹر گولہ برآمد کرنے کیا جسے بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں بھی اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔







