مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: ضلع سانبہ میں بھارتی فورسز کی مشترکہ کارروائی 

 

جموں 12 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اورپولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے آج ضلع سانبہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں ضلع میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈی کے قریبی جنگلات سمیت پورے علاقے میں شروع کی گئیں۔آپریشن کی قیادت کرنے والے ایک سینئر پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ ہم ضلع سانبہ میںسرحد کے قریب ایک وسیع علاقے میں گشت کررہے ہیں اور علاقے پر اپنا تسلط برقراررکھنے کے لئے آپریشن کر رہے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ فوج، سی آر پی ایف اور اسپیشل آپریشن گروپ مشترکہ طور پر آپریشن کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button