مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر :24 سالہ نوجوان کی لاش برآمد، خاتون نے خودکشی کر لی
سری نگر، 14 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک 24 سالہ نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان جس کی شناخت محمد یاسین یاتو کے نام سے ہوئی ہے ضلع کے علاقے سلطان پورہ پٹن میں اپنے گھر پر پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ضلع بڈگا کے علاقے خانصاحب میں ایک خاتون نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
دریں اثنا، ضلع پونچھ کے علاقے بلونی میں سڑک حادثے میںبھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر ہلاک جبکہ دو فوجی زخمی ہوگئے۔