مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کشمیری نظر بندوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھارت پر سفارتی دباﺅ ڈالے، محمود ساغر

اسلام آباد، 14 جنوری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر اور بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھارت پر سفارتی دباﺅ ڈالیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود احمد ساغرنے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو کچلنے کے لیے مودی حکومت کی آمرانہ ذہنیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین شبیر احمد شاہ اور دیگر رہنماو¿ں کی نظربندی تحریک آزادی کو قیادت سے محروم کرنے کی مذموم بھارتی کارروائیوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کشمیری نظر بندوں کی حالت زار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اقوام متحدہ شبیر شاہ کی حفاظت اور جلد از جلد رہائی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے جو متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا تھے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات کرے تاکہ تنازعہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کو انتہائی پرانے حل طلب تنازعات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کے قیام کے دو سال بعد وجود میں آیا اور یہ عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ سفارتی اور دیگر پرامن ذرائع استعمال کرے تاکہ آبادی کو نسل کشی، جنگی جرائم، نسلی تطہیر اور انسانیت کے خلاف جرائم سے بچانے میں مدد ملے۔ محمود احمد ساغر نے کہا کہ 1947 سے اب تک لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا جا چکا ہے اور بھارتی فورسز نے گزشتہ تین دہائیوں میں دس ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لاپتہ کیا ہے۔ انہوں نے شبیر احمد شاہ کی جدوجہد آزادی میں خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ تہاڑ جیل صرف اس لیے بند ہیں کیونکہ کہ وہ کشمیریوں کے جائز مطالبے کی حمایت کر رہے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button