مقبوضہ جموں و کشمیر
ترک فنکاروں نے ایک نیا گانا جاری کرکے غزہ اور کشمیر کے لیے آواز اٹھائی
انقرہ:ترکی کے نغمہ نگار ترگے ایورین اور معروف فلمی اداکارہ ڈینیز اوگر نے کشمیریوں اورفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مشترکہ طورپر ”Where is mercy”کے عنوان سے ایک پرجوش گانا جاری کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسپین میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منظر عام پر آنے والے اس گانے میں غزہ اور کشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیاگیا ہے۔ ایورین کے لکھے ہوئے گانے کواوگر نے پرجوش انداز میں گایا۔ اس کمپوزیشن کا مقصد ان خطوں میں خاص طور پر جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعدعلاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی سطح پر بیداری پیدا کرنا ہے ۔ گانے میںکشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالتِ زار کی طرف توجہ دلاتے ہوئے بین الاقوامی حمایت اور ہمدردی کی فوری ضرورت پر زور دیاگیا ہے ۔