مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: بھارتی پولیس کی گاڑی نے معمر شخص کو کچل دیا
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سری نگر میں بھارتی پولیس کی گاڑی نے ایک معمر شخص کوکچل دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 65سالہ عبدالسلام ضلع کے علاقے حول Hawal میں سڑک عبور کر رہا تھا کہ بھارتی پولیس کی ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے اس کی موت ہو گئی۔
بھارتی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔