بھارت

آسام :بی ایس ایف اہلکاروں کی فائرنگ میں دو مسلمان نوجوان زخمی

نئی دلی: بھارتی ریاست آسام میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے دو مسلمان نوجوانوں کو گولی مار کر زخمی کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسام کے جنوبی سلمارہ منکاچار ضلع سے تعلق رکھنے والے دو بھائی دریا میں مچھلیاں پکڑنے کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ۔
مقتولین کے اہل خانہ کے مطابق، راشد الاسلام اور اس کا چھوٹا بھائی رجب السک رمضان المبارک میں کھانے کا بندوبست کرنے کے لیے مچھلیاں پکڑنے کے لیے قریبی دریا پر گئے تھے۔جب دونوں بھائی بنگلہ دیش کے ساتھ بین الاقوامی سرحد سے بھارت کے علاقے کے اندر ڈیڑھ کلومیٹر سے زیادہ اندر واقع دریا پر مچھلیاںپکڑ رہے تھے، توبی ایس ایف اہلکاروں نے بغیر کسی وارننگ کے ان پر فائرنگ کردی۔جس سے دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے۔دونوں کوانتہائی تشویشناک حالت میں گوہاٹی کے ایک ہسپتال منتقل کیاگیا ۔انسانی حقوق کی تنظیم بنگلر منابدھیکر تحفظ منچا کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، بی ایس ایف اہلکار گولی مارنے کے فورا بعد موقع سے فرار ہو گئے۔انسانی حقوق کے گروپ نے مزید کہا کہ بی ایس ایف نے شدید زخمی شہریوں کے لیے طبی امداد کا بندوبست کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button