مقبوضہ جموں و کشمیر

گورنمنٹ وومنز کالج سرینگر میں فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے نوا کدل سرینگر میں قائم گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں موبائل فون کے استعمال اور سوشل میڈیا کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کالج انتظامیہ نے اس حوالے سے سخت تادیبی اقدامات نافذ کرتے ہوئے کسی بھی خلاف ورزی پر فوری معطلی کا انتباہ دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق طلباءکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادارے میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے بنائے گئے قواعد وضوابط پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔ حکم نامے کے مطابق کالج کیمپس میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔موبائل فون سے ریلز بنانے، ریکارڈنگ کرنے یا کسی بھی طرح کے مختصر ویڈیوز وغیرہ بنانے کی اجازت نہیں ہے۔نوٹیفیکشن میں واضح طور پر لکھا گیا کہ کالج کے احاطے سے سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کا مواد اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کالج انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اس اصول کی کسی بھی خلاف ورزی کے نتیجے میں پیشگی اطلاع کے بغیر فوری طور پر معطلی عمل میں لائی جائے گی۔اس کے علاوہ طلباءکو کیمپس میں کھانے اور پارسل سمیت آن لائن آرڈر دینے یا وصول کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ انتظامیہ نے طلباءسے کہاکہ وہ کلاس کے اوقات میں موبائل فون کو سائلنٹ موڈ پر اپنے بیگ میں رکھیں اور کالج کا نظم و ضبط اور مناسب تعلیمی ماحول برقرار رکھنے کے لئے ہدایات پر من وعن عمل کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button