بھارت

منی پور: فائرنگ کے واقعے میں 2کوکی افراد ہلاک، کئی گھر نذر آتش

امپھال:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع اکھرول میں فائرنگ کےواقعے میں 2افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک گاﺅں میں کئی مکانات نذر آتش کیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کوکی(عیسائی) سول سوسائٹی تنظیموںنے کہا ہے کہ ناگا قبائل نے اکھر دل کے کوکی دیہات مولم اور شونگفال پر حملہ کیا جس میں دو کوکی افرادہلاک ہو گئے جو گاﺅں کے رضا کار تھے جبکہ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے ۔
کوکی آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس ( کے او ایچ یو آر) کےمطابق یہ حملہ صبح 5بجکر 30منٹ پر اس وقت کیا گیا جب دیہاتی سو رہے تھے ۔ بیان میں کہا گیا کہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور متعدد مکانوں کو آگ لگا دی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button