پاکستان

مقبوضہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے جھوٹے بیانیہ کو مسترد کردیا

نیویارک: پاکستان نے مودی حکومت کا گھنائونا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب آصف خان نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور ریاستی دہشت گردی کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیاہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے اور بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت خود سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر لے کر گیا تھا، مگر اب اپنے ہی وعدوں سے فرار چاہتا ہے۔آصف خان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصوابِ رائے ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت خود کو مظلوم ظاہر کرکے اپنی اصل ریاستی دہشتگردی چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت کالعدم تنظیموں جیسے بی ایل اے، ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی پشت پناہی کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی شہری بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔آصف خان نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ سب سے بڑی گمراہ ریاست بن چکا ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی کا حصہ بنا دیا ہے، جبکہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کی متعدد بین الاقوامی رپورٹس موجود ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، تاہم پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ اور پرامن جدوجہدِ آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستانی مندوب نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے فورم پر بھارت کی منافقت کو بے نقاب کرتا رہے گا تاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ رہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button