بھارت
مغربی بنگال: بی جے پی حکومت نے تمام سکولوں میں ”وندے ماترم“ لازمی قرار دیدیا

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں حالیہ متنازعہ انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی بی جے پی حکومت نے تمام سرکاری ونجی سکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طورپر صبح کی اسمبلی میںقومی گیت“ وندے ماترم “ کو لازمی شامل کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کیے گئے ایک مراسلے میں سکولوںکو ہدایت کی گئی ہے کہ سکول کے آغاز پرہر صبح ہر طالب علم کوقومی گیت پڑھنے میں شامل ہونا ہوگا۔
اداروں کے سربراہوںکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسکی تعمیل کو سختی کیساتھ یقینی بنائیں۔ یہ مراسلہ 13مئی کو بھیجا گیا ہے۔ بی جے پی وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکاری نے بھی اسمبلی میںصحافیوں کو بتایا کہ آئندہ پیر سے ریاست کے تمام سکولوں میںوندے ماترم کو متعارت کرایا جائے گا۔






