بھارت

ملائیشیاء کی مشاورتی کونسل کی بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشیُ کے اعلانات کی مذمت

کوالالمپور 21 جنوری (کے ایم ایس)
کوالالمپور میں ملائیشیاء کی اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل اور دیگر تنظیموں کے ارکان نے بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ ملک میں مسلمانوں کی نسل کشیُ کے اعلانات کرنے اور نفرت پھیلانے والے ہندوتوا انتہاپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملائیشیا میں اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل اور دیگر تنظیموں کے ارکان نے کوالالمپور میں بھارتی ہائی کمشنر بی این ریڈی کو ایک یادداشت پیش کی ہے،جس میں بھارتی حکومت سے ملک میں مسلمانوں کی نسل کشیُ کے اعلانات کرنے اور نفرت پھیلانے والے ہندوتوا انتہاپسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔یہ یادداشت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھجوانے کیلئے بھارتی ہائی کمشنر کو پیش کی گئی ہے ۔ بی این ریڈی کو یادداشت پیش کرنے والے وفد میں مشاورت کونسل کے صدر محمد اعظمی عبدالحامد بھی شامل تھے۔ اپنے فیس بک اکائونٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیومیں انہوں نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں 17سے 19دسمبر تک منعقدہ ہندو دھرم سنسد میںدائیں بازو کے ہندو الیڈروں نے مسلمانوں کی نسل کشی کا اعلان کیاتھااور ہندوئوں پر زوردیا تھا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی تیاریاں کریں۔ بھارتی پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے دو ہندو انتہاپسندوںکو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت یتی نرسنگھا نند اور جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ دونوں مسلسل نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام اور قرآن پاک کے بارے میں بھی توہین آمیز کلمات ادا کرتے رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button