بھارت

توہین رسالت کے بیان پربی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی29مئی(کے ایم ایس) ایک ٹیلی ویژن شو کے دوران پیغمبراسلام حضرت محمد ۖ کے بارے میں توہین آمیز بیان دینے پرممبئی میں بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک ٹی وی چینل پر توہین آمیز بیان کے بعدبھارت میں مسلمانوں کی ایک تنظیم رضا اکیڈمی کی شکایت پر ممبئی کے پیڈھونی پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہندکی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس سے قبل جمعہ کو شرما نے کہا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر قتل اور عصمت دری کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جب ایک ”نام نہاد فیکٹ چیکر”نے گیانواپی مسجد کیس کے بارے میںایک ٹی وی چینل پر اپنے حالیہ مباحثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button