مودی حکومت میں بیروگاری سب سے بڑی لعنت، ملکار جن کھڑگے
نئی دلی: کانگریس کے صدر ملکار جن کھڑگے نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی سب سے بڑی لعنت بیروزگار ی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہربرس دو کروڑ نوکریا ں پیدا کرنے کی بات دھوکہ دہی کی علامت ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس صدر نے ایکس پر لکھا” مودی حکومت کے دوران بے روزگاری سب سے بڑی لعنت رہی ہے، مودی حکومت ایک مضحکہ خیز پی آر مہم کے طور پر روزگار کے ایک مشکوک اعداد و شمارکا استعمال کر رہی ہے جو بلا معاوضہ مزدوری اور ہفتے میں ایک گھنٹہ کام کے حساب سے تیار کیے گئے ہیں اور کام کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ “انہوں نے لکھا کہ” مہاراشٹر میں جہاں گیارہ لاکھ سے زائد خواتین نے ممبی پولیس میں کانسٹیبل کی 1ہزار2سو57اسامیوں کیلئے درخواستیں دی تھیں ، ا ن میں سے بیشتر کو بچوں کے ساتھ فٹ پاتھ پر رات گزارنے پر مجبور ہونا پڑا،یہ بیروزگار ی کی سنگین صورتحال کی یاد دہانی ہے۔ “