مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے کشمیریوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، شاہد سلیم

جموں27نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں یونائٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے کہا ہے کہ بھارت نے جس طریقے سے 5اگست 2019کو پورے جموں کشمیرکو ایک کھلی جیل میںتبدیل کر کے دفعہ 370اور 35-A کو ہٹایا وہ ایک انتہائی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام تھا۔
میر شاہد سلیم نے جموں پریس کلب میںایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہ بھارت نے گزشتہ75برسوں کے دوران تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے کسی بھی طرح کی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے جموںو کشمیرکے عوام کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے اور وہ دھونس اور دباو¿ کی پالیسی کے ذریعے کشمیریوں ڈرا دھمکارہی ہے۔
ایڈوکیٹ منوہرلال نے اس موقع پر کہا کہ جموں کشمیر کے ساتھ ایک نوآبادیاتی سلوک کیا جا رہا ہے۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سنسار سنگھ اور ایچ ایل ٹھونسا نے بھی بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں کشمیر کے نام پر پورے ملک سے ووٹ بٹور رہی ہے۔ سمینار سے آر کے کلسوٹرا، سید جمیل کاظمی اور ہریش کیلا سمیت کئی دوسرے لوگوں نے بھی خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button