مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ6568 کیس رپورٹ ، سات افراد کی موت
سرینگر22جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے6568 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے ایک دن میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔
حکام نے بتایا کہ اس دوران سات افرادکی موت بھی ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق تازہ کیسز میں سے 1875 جموں ڈویژن سے اور 4693 کشمیر ڈویژن سے رپورٹ ہوئے ہیں جس سے وائرس سے متاثرہونے والوں کی مجموعی تعداد 390949 ہوگئی ہے۔تازہ اموات کے بارے میں حکام نے بتایاکہ ان میں سے پانچ کا تعلق جموں ڈویژن سے اور دو کا کشمیر ڈویژن سے ہے۔مقبوضہ علاقے میںوبا سے اب تک مجموعی طورپر 4598 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جن میں 2246 کا تعلق جموں ڈویژن سے اور 2352کا تعلق وادی کشمیرسے تھا۔