مقبوضہ جموں و کشمیر

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، حریت کانفرنس

سرینگر، :کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی فوجی کارروائیاں اورظلم وتشدد کے واقعات کشمیریوں کی بقا کیلئے خطرہ ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دیے بغیرجنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور سنگین صورتِ حال کا نوٹس لیں اورکشمیریوں کو بھارتی فوج فوجوں کے مظالم سے نجات دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مسلسل ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کی بقا کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ فریقین، بشمول پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کی حقیقی قیادت کے درمیان مذاکرات، اس دیرینہ تنازعے کو حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے-

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button