بھارت: گائے کی حفاظت کی آڑ میں ہندوتوا دہشت گردوں کو سرکاری تحفظ دینے کا اعلان
نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی زیر قیادت بی جے پی حکومت نے گائے کے تحفظ سے متعلق مہم کے تحت10 ہزارگﺅرکشکوںکو تربیت دینے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد نوجوان نسل کو گائے کے تحفظ کے بارے میں بیدار کرنا اور اسے دیہی معیشت، قدرتی کھیتی، خواتین کو بااختیار بنانے، گرین انرجی اور روزگار سے جوڑ کر خود کفیل ہونے کا ایک ماڈل تیار کرنا ہے۔ دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیاکہ یوگی حکومت اب نئی نسل بالخصوص جین- زی کو پورے اتر پردیش میں اپنی مہم سے جوڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔ دیہی سطح پر چلائی جانے والی مہم کے توسط سے نوجوانوں کو گﺅ رکشا، گﺅ سیوا اور اس کی سماجی و معاشی اہمیت کے بارے میں بیدار کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے تقریباً 10ہزارگﺅ متر(گائے دوست )تیار کیے جائیں گے۔ پہلے ماسٹر ٹرینر کو تربیت دی جائے گی جو بعد میں دیگر لوگوں کو تربیت دیں گے۔ ایسے افراد کو ترجیح دی جائے گی جن کی پہلے سے گﺅ رکشا اور گﺅ سیوا میں دلچسپی ہے ۔اخبار نے اتر پردیش گﺅ سیوا کمیشن کے چیئرمین شیام بہاری گپتا کے حوالے سے کہاکہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گﺅ رکشا کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ گﺅ رکشا صرف گﺅ شالاو¿ں تک محدود نہ رہے، بلکہ اس سے روزگار اور دیہی خوشحالی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں۔ ا نہوں نے کہاکہ نئی پہل میں بچوں اور نوجوانوں کو گﺅ رکشا سے جوڑنے پر سب سے زیادہ زور دیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ مہم کو مو¿ثر طریقے سے آگے بڑھانے کے لیے ماسٹر ٹرینرز تیار کیے جائیں گے۔ اس کے بعد یہ ماسٹر ٹرینرز دوسرے لوگوں کو تربیت دیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت کا منصوبہ گاو¿ں گاو¿ں میں تربیت یافتہ افراد کا ایک نیٹ ورک قائم کرنا ہے جس میں گﺅ رکشا میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔واضح رہے بھارت میں گائے کے تحفظ کے نام پر یہی نام نہاد گاﺅ رکشک مسلمانوں کوقتل کرنے اوران کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ذمہدارہیں۔ اگرچہ پہلے بھی ان قاتلوں کے خلاف کوئی خاص کارروائی نہیں کی جارہی تھی لیکن اب انہیں باضابطہ طورپر سرکاری تحفظ فراہم کیاجارہاہے۔





