مقبوضہ جموں و کشمیر

لداخ: یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر بی جے پی کونسلرز برہم

لیہہ 27 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں مودی کی زیرقیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت نے پارٹی ارکان کی بے عزتی کرتے ہوئے انہیں یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ علاقے کے کونسلروں نے اس اقدام کو نوآبادیاتی دورکا طرزعمل قرار دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مذکورہ اقدام پر کونسلروں نے شدید ناراضگی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران بی جے پی کا حصہ ہونے کے باوجود انہیں پولو گراو¿نڈ، لیہہ میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے لیہہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ آئندہ 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی الگ سے منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کا سب سے بڑا ادارہ ہل کونسل ہے جسے نظر انداز کیا گیا ۔ انہوں نے کہا بی جے پی نے ہمارے ساتھ جو کیا وہ نوآبادیاتی دور کا اقدام لگتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button