مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کی مذمت

WhatsApp Image 2023-08-18 at 4.32.46 PMسرینگر18 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔
انجمن نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ نے میر واعظ کو آج مسلسل 208ویں ہفتے جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ میرواعظ کو جامع مسجد آنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، بعد ازاں مقبوضہ علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر نے بھی ایک انٹرویو میں کہا کہ میرواعظ جمعہ کی نماز جامع مسجد میں ادا کریں گے۔ تاہم جب انجمن اوقاف نے اس حوالے سے انتظامیہ سے رابطہ کیا تومتعلقہ حکام نے کہا کہ انہیں اعلیٰ حکام کی طرف سے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔بیان میںکہا گیا کہ میر واعظ گزشتہ چا ر برس سے زائد عرصے سے نظر بند ہیں ، انہیں قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور انہوں نے
متعلقہ حکام کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے
انجمن نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ میرواعظ کو عدالتوں کے ذریعے راحت ملے گی اور ان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کرنے والے لوگ ایک بار پھر انہیں عظیم الشان مسجد کے منبر سے سنیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button