مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:نئے سال میں بھی کشمیریوں کی نسل کشی اور گرفتاریوں میں کوئی کمی نہیں آئی،کل جماعتی حریت کانفرنس

aphc jpgسرینگریکم فروری ( کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز کے بعد بھی بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی نسل کشیُ، ماورائے عدالت قتل، جبری گرفتاریوں اور خواتین کی بے حرمتیوں کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کے واقعات میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں قابض فورسز کی اضافی نفری تعیناتی نے پورے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو بھارتی فوجیوں اور فرقہ پرست اور جنونی ہندوتوا انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا ہے ۔ حریت ترجمان نے جدوجہد آزادی کشمیر کواسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ تاریخی حقائق پر مبنی اور اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی یقینا کامیابی سے ہمکنار ہوگی جسے کشمیریوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے ۔ بھارت کشمیر میں اپنی فوجی طاقت اور مذموم عزائم پر بھروسہ کرکے انتہائی غلطی کا مرتکب ہورہا ہے۔ حریت ترجمان نے کہاکہ کشمیری عوام نے بھارتی سامراج کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے تاہم انہوںنے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ترجمان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے انسانی حقوق بیورو کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جنوری کے دوران تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں اور جعلی مقابلوںمیں23بے گناہ کشمیریوں کو شہید ،15نوجوان کو جھوٹے الزاما ت کے تحت گرفتار ،17کو زخمی اور 5گھروںکو تباہ کیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button