World

پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں محفوظ پانی سے متعلق قرارداد منظور

جنیوا: جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حق سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان نے پانی کے سرحد پار تعاون سے متعلق اہم سفارتی کامیابی حاصل کرلی، پاکستان کی سفارتی کوششوں سے پہلی بار قرارداد میں پانی کے سرحد پار تعاون کا واضح حوالہ شامل ہے۔قرار داد جرمنی اور اسپین کی جانب سے پیش کی گئی، پاکستان نے سرحد پار آبی تعاون کو قرارداد کے حتمی متن میں رکھنے کے لیے فعال کردار ادا کیا۔
بھارت نے قرارداد سے سرحد پار آبی تعاون کا حوالہ ختم کرنے کی کوشش کی، تاہم انسانی حقوق کونسل کے 47رکن ممالک نے قرارداد کو اتفاقِ رائے سے منظور کیا۔قرارداد میں پہلی بار واضح طورپر تسلیم کیا گیا کہ سرحد پار آبی تعاون کا محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حقوق کے حصول سے براہِ راست تعلق ہے۔
پاکستان کی جانب سے فرسٹ سیکریٹری عدیل کھوکھر نے کہا کہ مشترکہ پانیوں پر تعاون ہمسایہ ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کوئی بھی بالائی دریا والا ملک پانی کو سیاسی دباو اور اثرو رسوخ کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کرسکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button