بھارت

بھارت میں مسلمان طالبات حجاب پرپابندی کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

courtنئی دلی یکم فروری ( کے ایم ایس)
بھارت میں مسلمان طالبات نے کالج میں حجاب کرنے پرعائد پابندی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔
ریاست کرناٹکا کے ایک کالج میں مسلمان طالبات پرحجاب کرنے پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ پابندی کے خلاف مسلمان طالبات نے کرناٹکا ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔طالبات نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ حجاب کرنا ان کے بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے جس کی ضمانت بھارتی آئین میں دی گئی ہے۔درخواست میں دیگرطالبات کوبھی حجاب کے ساتھ کلاسز اٹینڈ کرنے اورکالج انتظامیہ کواس معاملے میں مداخلت نہ کرنے دینے کی استدعا کی گئی ہے۔کرناٹکا کے کالج میں 8مسلمان طالبات پرحجاب کرنے کے باعث کلاسوں میں بیٹھنے پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ہندوانتہاپسند رکن اسمبلی اورکالج کی ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے صدر کے رگھوپتی کا کہنا ہے کہ طالبات کو کسی صورت حجاب کے ساتھ کلاس رومز میں آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button