مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لے: حریت کانفرنس

مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنایا جا سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی سے کشمیری عوام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور ہندوتوا نظریے سے متاثرہ بھارتی فرقہ وارانہ اور کشمیر مخالف پالیسیاں صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کا نیوکلیئر فلش پوائنٹ ہے، جس کا حل پاکستان، بھارت اور کشمیری عوام کی حقیقی قیادت کے درمیان بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
حریت ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام اپنابین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ حقِ خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے بارے میں اپنی فوجی پالیسی اور ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ ترک کرے اور دیرینہ تنازع کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے۔
ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے 5اگست 2019کو بی جے پی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو اپنی امنگوں کے مطابق تنازع کشمیر کے حل کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس دیرینہ تنازع کے حل میں مدد دے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے لیے اقوام متحدہ کی 5جنوری 1949 کی قرارداد پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button