نئی دلی دھماکہ :کشمیری ڈاکٹروں کو پھنسانے کی مودی حکومت کی مہم جاری
بھارتی پولیس نے اترپردیش سے ایک اور کشمیری ڈاکٹر کوگرفتار کرلیا
کانپور :
مودی کی بھارتی حکومت نے دارلحکومت نئی دلی میںلال قلعہ کے باہر دھماکے میں کشمیری ڈاکٹروں کو پھنسانے کی اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ریاست اتر پردیش میں مقیم ایک اور کشمیری ڈاکٹر محمد عارف کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آبادکے رہائشی 32سالہ ڈاکٹر محمد عارف گورنمنٹ کالج گنیش شنکر ودیارتی میموریل میڈیکل کالج میں کارڈیالوجی کے پہلے سال کے ایم ڈی طالب علم ہے۔ جمعرات کو اے ٹی ایس کی ٹیم نے نذیرآباد کے علاقے اشوک نگر میں ڈاکٹر عارف کے کرایہ کے مکان پر چھاپہ مار ااورانہیں گرفتار کرنے کے علاوہ ان کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا۔ ڈاکٹر عارف کو مزید انہیں تفتیش کے لیے نئی دلی منتقل کردیاگیا۔اس سے پہلے بھی بھارتی پولیس دلی دھماکے کے سلسلے میں دو کشمیری ڈاکٹروں ،ڈاکٹر مزمل احمد گنائی اور ڈاکٹر عدیل احمدکو گرفتارکیاتھا ۔






