مقبوضہ جموں و کشمیر
رام بن : آتشزدگی کے باعث مدرسے کی دو منزلہ عمارت خاکستر
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ضلع رام بن کی تحصیل کھاری کے دور افتادہ علاقے ‘ماہو’ میں واقع ‘مدرسہ مسیح العلوم’ کی دو منزلہ عمارت آگ لگنے سے تباہ ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ آج سہ پہر تقریباً ساڑے تین بجے لگی۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ بانہال سے فائر ٹینڈر جب جائے وقوعہ پر پہنچی،اس وقت تک آگ پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے کر خاکستر کر چکی تھی۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ ہو سکتا ہے۔








