مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:لاپتہ خصوصی پولیس افسر کی لاش برآمد
سرینگر:، غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں55 سالہ اسپیشل پولیس افسر بشیر احمد کی لاش ضلع کشتواڑ سے برآمد ہوئی ہے۔
بشیر احمد، جو ضلع کشتواڑ کے علاقے تریگام کا رہائشی تھا اپنی سرکاری رائفل کےہمراہ لاپتہ ہو گیاتھا۔ اس کی لاش کشتواڑ میں تریہگام کے علاقے وانی پورہ میں ان کے گھر کے عقب سے برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی فوج کی طرف سے بڑے سرچ آپریشن کے بعد، اسکی لاش جمعہ کی صبح برآمد ہوئی۔
ایس پی او بشیراحمدتریگام کے پدیل پولیس پوسٹ پر تعینات تھا۔
بھارتی پولیس کے مطابق ایس پی او کے لاپتہ ہونے اور موت کے حالات کا تعین کرنے کے لیے تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔





