مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کوبھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں بے انتہا جبر کا سامنا ہے، حریت کانفرنس

APHC Logo

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضے اور بے گناہ لوگوں کی مسلسل گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں بے انتہا جبر کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری حریت قیادت ، کارکنوں اور عام لوگوں کے خلاف کارروائیوں کا مقصد انہیں حق خودارادیت کی جدوجہد سے باز رکھنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے اپنے تمام وسائل صرف کیے ، ہر وحشیانہ ہتھکنڈہ اپنا یا لیکن وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے مطالبے کو دبا نہیں سکا ۔
انہوںنے کہا کہ تحریک آزادی کو لاکھوں شہداءنے اپنے مقدس لہو سے سینچا ہے اور کشمیری عوا م بھارت کی تمام تر چالوں ، حربوں اور وحشیانہ ہتھکنڈوں کے باوجود شہدا ءکے عظیم مشن کو مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کے لیے پر عز م ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اپنا دوہرا معیار ترک کر کے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر د باﺅ ڈالنا چاہیے۔
دریں اثنا، سیاسی ماہرین اور تجزیہ نگاروںنے سری نگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطی مودی حکومت کی جانب سے سراسر سیاسی انتقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں سے انکا سب کچھ چھین کر انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا چاہتی ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت وحشیانہ مظالم کے ذریعے کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبانے میں ناکام رہا ہے لہذا اب وہ انکے گھروں ، زمینوں او ر وسائل پر قبضہ کر رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button