1971 میں بھارت اور مکتی باہنی کی سفاکیت کی دِلخراش داستان
بھارتی تربیت یافتہ دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان میں بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام کیا
اسلام آباد: 1971 میں بھارتی تربیت یافتہ دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان میں بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 1971 میں بھارت اور مکتی باہنی کی سفاکیت کی دِلخراش داستان ، پاک فوج کے غازیوں کی زبانی سامنے آ گئی ہے۔ بھارت نے دنیا کو دھوکا دینے کے لیے پاکستان پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی کے جھوٹے، من گھڑت اوربے بنیاد الزامات لگائے۔
1971 کی جنگ میں پاک فوج کے غازی ریٹائرڈ میجر جنرل محمد یاسین نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے بتایا ہے کہ میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے آپریشن کا حصہ تھا اور اس دوران باغیوں نے چٹاگانگ پر حملہ کر کے لوگوں کو یرغمال بنا یا ہوا تھا۔میجر جنرل(ر)محمد یاسین کے مطابق پاک فوج نے ڈھاکا میں بھارتی فوج اور مکتی باہنی دہشت گردوں کے خلاف دفاعی آپریشن کیے۔
بھارتی فوج نے متحدہ پاکستان توڑنے کے لیے مکتی باہنی کو اسلحہ، تربیت اور مکمل سرپرستی فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ بنگالی اوربھارتی صحافی شرمیلا بوس نے بھی پاکستانیوں کی جانب سے عصمت دری اور مظالم کی سختی سے تردید کی ہے۔








