بھارت

بھارت :مدھیہ پردیش میں مساجد سے 400سے زائد لائوڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے

download-3-7بھوپال:  بھارت میں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست مدھیہ پردیش میں حکام نے گزشتہ دو دنوں کے دوران 258 مساجد سے 437لائوڈ سپیکراتاردیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اندورشہرسے قاضی محمد عشرت علی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آشیش سنگھ سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ مذہبی مقامات پرمحدود آواز کے ساتھ لائوڈ سپیکر کی اجازت دی جائے۔مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے مذہبی مقامات سے آواز پیدا کرنے والے آلات ہٹا دیے۔ 258مختلف مذہبی مقامات سے کل 437لائوڈ سپیکر ہٹائے گئے ۔بی جے پی انتظامیہ کی کارروائی کے خلاف مسلمانوں کے مذہبی رہنمائوں نے احتجاج کیا ہے۔ قاضی محمد عشرت علی نے کہا کہ اگر مذہبی مقامات پر لائوڈ اسپیکر پر پابندی ہے تو شادیوں اور دیگر تقریبات میں ڈی جے پر بھی یہی قاعدہ لاگو ہونا چاہیے۔ اندور کے ضلع مجسٹریٹ آشیش سنگھ نے کہا کہ ریاستی بی جے پی حکومت کی ہدایات پر مذہبی مقامات سے لائوڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button