بھارت

ڈاکٹر کرن سنگھ کا امرناتھ غار کے راستے کی توسیع کیلئے بھاری مشینری کے استعمال پر اظہارتشویش

نئی دہلی:بھارتی سیاستدان اور سفارتکار ڈاکٹر کرن سنگھ نے غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں امرناتھ غار کے راستے کو کشادہ کرنے کے لیے شیش ناگ جھیل کے قریب بھاری مشینری کے استعمال کی شدید مخالفت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر کرن سنگھ نے نئی دہلی میں جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ یہ پڑھ کر حیرانگی ہوئی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ غار تک جانے والے راستے کو کشادہ کرنے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ ماحولیاتی طور پر حساس علاقے میں سڑک کی تعمیر کیلئے بھاری مشینری کے خلاف احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔انیوں نےمتعلقہ حکام سے بھاری مشینری کامے استعمال سے گریز کرنے کی گزارش کی۔ صرف سیاحوں کی سہولت کے لیے راستے کو پختہ سڑک بنانا ضروری نہیں۔ یاتریوں کو امرناتھ غار تک پیدل چلنے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے ہمالیہ کو پہنچنے والے اس تباہی کے بارے میں آواز اٹھا رہے ہیں جو سڑک کی توسیع کی وجہ سے ہو رہی ہے، خصوصاً اتراکھنڈ کے زیارتی راستوں پر۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ سیاحوں اوریاتریوں کیلئے سڑکیں کیوں ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ سڑک کی توسیع کے نام پر ڈائنامائٹ کا بے تحاشا استعمال جاری ہے جو نسبتاً ماحولیاتی طور پر حساس کوہ ہمالیہ کو شدید نقصان کا باعثہے۔ درحقیقت کئی آفات پہلے ہی پیش آ چکی ہیں، جن میں کچھ سال قبل کیدارناتھ میں پیش آنے والی قدرتی آفت بھی شامل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button