مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق غصب کر رکھے ہیں

اسلام آباد:بھارت نے غیرقانونی طورپر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں زندہ رہنے کے حق سمیت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق غصب کر رکھے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے، اور مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو کشمیری عوام کے لیے جہنم بنا دیا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نام نہاد دعویدار بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو جمہوری حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر نے والا بھارت جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کیسے کر سکتا ہے؟
بھارت کشمیری عوام کے جمہوری حقوق کو کچلنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کاوحشیانہ استعمال کر رہا ہے۔کشمیریوں کے حق خودارادیت کے بنیادی حق سے بھارت کا انکار بھی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
دنیا کو اپنی خاموش ترک کردینی چاہیے جب مقبوضہ علاقے کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم کیا جا رہا ہو۔
بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام کے حقوق کی پامالی پر جوابدہ بنایا جانا چاہیے، اور کشمیری اپنے پیدائشی حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہدآزادی جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button