مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: میر واعظ عمر فاروق مسلسل دوسرے روز بھی گھر میں نظر بند

''میر واعظ منزل '' کا شدید اظہار برہمی

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج مسلسل دوسرے روز بھی سرینگر میں گھرمیں نظربند رکھا۔ انتظامیہ نے انہیں گزشتہ روز(جمعہ) نظر بند کر کے نما ز جمعہ کی ادائیگی کے لیے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد جانے کی سے روک دیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ منزل کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں”میر واعظ ” پر بار بار عائد کی جانے والی پابندیوں پر شدید برہمی اور افسوس کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ میر واعظ کو دینی اور سماجی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکنا اور عوام کے ساتھ ان کے رابطے محدود کرنا ایک انتہائی تشویشناک امر ہے۔
بیان میں بھارتی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ میرواعظ پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم اور ان کی بنیادی دینی اور شخصی آزادی کو بار بار سلب کرنے کا اپنا مذموم عمل ترک کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button