مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںجموں ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین کے ڈبے میں ایک نامعلوم شخص پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ لاش تقریبا ایک بجے دوپہرجموں ریلوے اسٹیشن کی واشنگ لائن پر کھڑی پوجا ایکسپریس کے بیت الخلا سے برآمد ہوئی۔حکام کے مطابق لاش کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی عمر تقریبا 35 سے 37سال ہے۔
دریں اثناء ریلوے پولیس جموں نے عوام سے متوفی کی شناخت میں مدد کی اپیل کی ہے۔





