World

ایک ارب بھارتی صارفین اور بھارت کی گرتی ہوئی عالمی ساکھ

سستا انٹرنیٹ بھارت کی رسوائی کا باعث بن رہاہے:دی اکانومسٹ

لندن: بین الاقوامی جریدے”دی اکانومسٹ”نے اپنے ایک تجزیہ میں کہاہے کہ سستے انٹرنیٹ نے ایک ارب بھارتیوں کو آن لائن دنیا سے جوڑ دیاہے، اس سے بھارتی صارفین کوتو فائدہ ہوا لیکن بھارت کی عالمی ساکھ کو شدید نقصان پہنچاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تجزیے میں کہاگیاکہ 2016 میں مکیش امبانی کی کمپنی جیو نے انتہائی کم قیمتوں پر انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم کیا۔ اس کے نتیجے میں صرف تین برس کے اندر بھارت میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد دگنی ہوگئی۔ یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک پر بھارتی صارفین کی تعداد کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے باوجود بھارت ایسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے میں ناکام رہا ہے جسے اس کے اپنے شہری مغربی متبادل پلیٹ فارمز پر ترجیح دیں۔
دی اکانومسٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر عام تاثر یہ ہے کہ بھارتی مرد سوشل میڈیا پر خواتین کو مسلسل نامناسب پیغامات بھیجتے ہیں۔ پیوڈی پائی کے گانے” بچ لاسانیا” کا عنوان ایک بھارتی شخص کے پیغام سے متاثر ہوکر رکھا گیا تھا۔ اس شخص نے ایک خاتون سے برہنہ تصاویر کا مطالبہ کیا تھا۔ جواب نہ ملنے پر اس نے خاتون کو گالیاں دیں۔ یہی گانا کھلے عام رفع حاجت اور بھارتی زبانوں کا مذاق بھی اڑاتا ہے۔ اسے اب تک 30کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
دی اکانومسٹ کے مطابق بھارت کو ایک گندے اور غیر صحت بخش ملک کے طور پر دیکھنے کا تاثر تشویشناک حد تک وسیع ہوگیا ہے۔ بھارتیوں کی شہرت جارحانہ قوم پرستوں کے طور پر بن گئی ہے۔ انہیں تنقید برداشت نہ کرنے والا اور بدزبان بھی سمجھا جاتا ہے۔ اسی تناظر میں یہ جملہ وائرل ہواکہ ” سردیوں میں روس پر کبھی حملہ نہ کرو اور ٹوئٹر پر بھارت کو کبھی نشانہ نہ بنائو”۔
دی اکانومسٹ کے مطابق بھارت کو گندا اور بدنظمی کا شکار دکھانے والی سفری ویڈیوز لاکھوں کی تعداد میں دیکھی جاتی ہیں۔ انسٹاگرام پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایسی ویڈیوز کی بھرمار ہے جن میں بھارتی سڑکوں پر فروخت ہونے والے غیر صحت بخش کھانوں کو نمایاں کیا جاتا ہے۔ مزاحیہ فنکار سومناتھ پادھیے کہتے ہیں کہ دنیا میں ایک ارب ویب سائٹس ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ بھارتیوں نے ہر ویب سائٹ پر تبصرہ کیا ہے۔ عظیم بنات والا کے مطابق ناروے میں تیز رفتاری کا ایک چالان ممبئی میں ٹریفک کے ہر قانون کی خلاف ورزی کے برابر ہوگا۔
”جیو ایک غلطی تھی” کے عنوان سے ریڈٹ پر ایک گروپ موجود ہے۔ یہ سستے انٹرنیٹ تک رسائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بدنظمی کو دستاویزی شکل دیتا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ ایک ارب انٹرنیٹ صارفین کی فوج نے بھارت کی ہر آن لائن بدتمیزی اور قوم پرستانہ اشتعال انگیزی کو عالمی سطح پر نمایاں کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم پرستانہ بیانات کی کوئی مقدار بھارتی صارفین کی جانب سے اپنے ہی ملک کی عالمی سطح پر ہونے والی رسوائی کو نہیں دھو سکتی۔ ان کاکہنا ہے کہ سستے ڈیٹا نے شاید بھارتیوں کے پیسے بچائے ہوں، لیکن اس نے بھارت کی عالمی ساکھ کو گٹر میں دھکیل دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button