بھارت :بہار میں مدرسے کے دو لاپتا طلبا کی لاشیں برآمد
پٹنہ : بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج سے سیوان کے دو کم عمر مدرسہ طلباء کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،دونوں بچے رواں ہفتے کے آغاز میں مشتبہ حالات میں لاپتا ہوگئے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقتول بچوں کی شناخت 14سالہ زید ساہدی اور 13سالہ اشرف علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں ضلع سیوان کے تتہلی بازار میں واقع ایک مدرسے کے طالب علم تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مدرسے کے پانچ طلباء ادارے کے لیے چندہ جمع کرنے نکلے تھے۔ واپسی پر یہ گوپال گنج کے گائوں بنگرا کے قریب رکے اور ایک گنے کے کھیت میں داخل ہوگئے۔کھیت کے مالک اور بعض مقامی افراد نے بچوں کو دیکھ لیا۔ انہوں نے بچوں کا پیچھا کرکے انہیں وہاں سے بھگا دیا۔ تین طلباء مدرسے واپس پہنچ گئے لیکن زید اور اشرف لاپتا ہوگئے۔
اس کے بعد ان کی تلاش شروع کردی گئی۔25نومبر کو زید کی لاش گوپال گنج کے علاقے تھاوے تھانے کی حدود میںگائوں بنگرا کے قریب پانڈے ٹولا چور کے ایک تالاب سے برآمد ہوئی۔زمین کے مالک اور چار دیگر افراد نے بچوں اور ڈرائیور کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈرائیور اور تین بچے کسی طرح مدرسے واپس پہنچ گئے، تاہم 13 سالہ اشرف علی اور زید لاپتا ہوگئے۔ دونوں بچے انتہائی غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے۔ ان میں سے ایک اپنی بیوہ ماں کا اکلوتا سہارا تھا۔ دونوں بچوں کے جسموں پر شدید تشدد کے نشانات تھے اور لاشیں بری طرح مسخ کی گئی تھیں۔اطلاعات کے مطابق بچوں کو بے رحمی سے مارا پیٹا گیا اور پھر تالاب میں پھینک دیا گیاجہاں ان کی موت واقع ہوئی۔
یہ اموات 2014سے بی جے پی اور آر ایس ایس کے زیرِ اقتدار بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندوتوا عناصر کی پھیلائی ہوئی نفرت کا نتیجہ ہیں۔یہ قتل اس بات کا ایک اور ثبوت ہیں کہ مسلسل پھیلائی جانے والی نفرت اور دشمنی سے بھارتی معاشرے میں کس قدر خطرناک ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔








